متھرا:26/نومبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے توانائی وزیر شری کانت شرما نے کہا کانگریس رام کے نام پر ووٹ تو لینا چاہتی ہے لیکن رام مندر کی تعمیر کی حمایت نہیں کرنا چاہتی۔رام مندر کی تعمیر پر حکومت کے موقف کے بارے میں شرما نے کہا کہ اس معاملے میں بی جے پی کا نظریہ بالکل واضح ہے۔بی جے پی نے پہلے ہی اپنے منشور میں واضح کیا ہے کہ یہ مسئلہ قانون سے ہی حل ہو گا۔ مندر کی تعمیر کے لئے قانون کا راستہ اپنایا جائے گا۔کانگریس اور دیگر جماعتوں کے بارے میں شرما نے کہا کہ جہاں تک کانگریس کی بات ہے وہ ایک طرف تو کیرلا میں گؤکشی کراتی ہے لیکن مدھیہ پردیش میں گوشالا بنانے کی بات کرتی ہے،وہ رام کے نام پرووٹ لینا چاہتی ہے لیکن خود رام کا نام لینے سے باز رہتی ہے،وہ مندر کی تعمیر کے نام پر قلابازی کر رہے ہیں۔انہوں نے اس مسئلے پر ایس پی اور بی ایس پی بھی حملہ کیا اور کہا کہ سچ یہ ہے کہ انہیں بھی ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کرنی چاہئے،ہمیں سمجھ نہیں آرہاہے کیوں یہ پارٹیاں اس مسئلہ پر خاموش ہیں۔
شرما نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر بی جے پی کی ترجیح میں ہے،اس کے لئے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں،آئینی راستے کی تعمیر کا ایک طریقہ ہے،حکومت توچاہتی ہے جتنا جلدی ممکن ہو سکے سے راستہ نکال لیاجائے،تاکہ دوسری جماعتوں کو اس مسئلے پرسیاست کرنے کا موقع نہ مل سکے،جب مندر بن جائے گی توسیاست خود ہی ختم ہوجائے گی۔